حکومت ناجائز منافع خوروں کا محاسبہ کرے: خورشید احمد

لاہور (پ ر) وفاقی و صوبائی حکومتیں ضروریات زندگی کی اشیاء میں کمرتوڑ مہنگائی دور کرنے کے لئے قیمتوں کو ایک عرصہ کے لئے منجمد کر کے ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کا محاسبہ کرے۔ سرکاری و نیم سرکاری اور نجی اداروں کے کارکنوں کی اجرتوں و پنشنوں میں مہنگائی کے مطابق اضافہ کرے جبکہ روزافزوں کمرتوڑ مہنگائی میں ان کا جینا مشکل ہو رہا ہے۔وفاقی حکومت سرکاری و نیم سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی 55 سال عمر کی مجوزہ تقرری اور سالانہ ترقیوں پر مجوزہ پابندیوں کے فیصلوں کو واپس لے۔ یہ مطالبات محنت کشوں نے آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے زیراہتمام منعقدہ احتجاجی مظاہرہ میں کئے جس کی قیادت خورشید احمد جنرل سیکرٹری نے کی اور ان کے ہمراہ روبینہ جمیل صدر‘ عبدالطیف نظامانیا و دیگر نمائندگان کنفیڈریشن شامل تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...