لاہور (کامرس ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ تین ہفتوں سے مسلسل تیزی کا تسلسل جاری ہے، رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران 319.72 پوائنٹس کی زبردست تیزی دیکھی گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد سے لیکر حصص مارکیٹ میں مسلسل تیزی ریکارڈ دیکھنے کو مل رہی ہے، رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران کاروبار کا آغاز ہی مثبت انداز میں ہوا، پہلے ہی دو گھنٹوں کے دوران انڈیکس میں 200 پوائنٹس کی تیزی دیکھنے کو ملی تھی، زبردست تیزی کے باعث ایک موقع پر انڈیکس 37ہزار 741.15 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا، تاہم اس دوران مندی نے تھوڑی دیر کے لیے ڈیرے ڈالے گئے۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 319.72 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 37 ہزار 650.57 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پہلے کاروباری روز کے دوران 0.85 فیصد کا کاروبار ہوا۔جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 70 ارب روپے کے قریب کا فائدہ ہوا۔تیزی کے باعث حصص مارکیٹ میں مزید تین حدیں بحال ہو گئیں، بحال ہونے والی حدوں میں 37400، 3750، 37600 کی حدیں شامل ہیں۔