تعمیراتی صنعت کی حوصلہ افزائی کیلئے وزیرا عظم پیکیج پر عملدرآمد یقینی بنایاجائے :احمد عزیز تارڑ

لاہور ( خصوصی نامہ نگار )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل احمد عزیز تارڑ نے ہدایت کی ہے کہ تعمیراتی صنعت کی حوصلہ افزائی کے لئے وزیرا عظم پاکستان کے پیکیج پر عمل درآمد یقینی بنایاجائے اور تعمیراتی نقشے 30دن کے اندر اندر منظور کئے جائیں۔ اس مقصد کے لئے ایل ڈی اے ون ونڈو سیل پر قائم ای خدمت مرکز میں تمام ضروری سہولیات اور عملہ مہیا کیاجائے اور شہریوں کے کاموں کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں۔ڈائریکٹر جنرل کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ کنور اعجاز خلیق رزاقی ،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈکوارٹرز فارقلیط میر اور چیف ٹاؤن پلانر طارق محمود نے ایل ڈی اے ای خدمت مرکز کا دورہ کیا اور یہاں سے شہریوں کو مہیا کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...