ملتان ( سپیشل رپورٹر)فوڈ سیفٹی ٹیمزنے خوراک میں مردہ حشرات کی موجودگی،آئل تبدیلی ریکارڈ نہ ہونے،زنگ آلود مشینری پر مظفرگڑھ میں معروف ایل ایف سی لاجواب ہوٹل،خانیوال میں نظام الدین ہوٹل،لائسنس نہ ہونے اور ناقص صفائی پر بہاولنگر میں عرفان علوی ناشتہ پوائنٹ کو سربمہر کیا گیا. اسی طرح مشروبات کی برکس ویلیو کم ہونے،مس برانڈنگ کرنے، واٹر فلٹریشن نہ ہونے پر ملتان میں المعصوم ٹریڈرز سوڈا واٹر یونٹ،سابقہ وارننگ نوٹسز پر عمل نہ کرنے،حشرات زدہ مٹھائی،زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت‘برتنوں کو دھونے کیلئے سرف کے استعمال پر لودھراں میں مہروی سوئیٹس،بہاولپور میں فریشکو سوئیٹس،عادل سوئیٹس اینڈ بیکرز کو سیل کیا گیا. اسی طرح گٹکا فروخت کرنے،لائسنس نہ ہونے پر ملتان میں المدینہ ڈرنک کارنر، دودھ سے کریم الگ کرنے،خریدوفروخت کا ریکارڈ نہ ہونے،لائسنس نہ ہونے،غیر معیاری دودھ کی فروخت پر مظفرگڑھ میں افصل ملک شاپ، لیہ میں سعید ملک شاپ کو سربمہر کیا گیا۔مزیدبرآں کارروائیوں میں ملتان ڈویژن میں55فوڈیونٹس کو وزٹ کیا45فوڈیونٹس کوناقص صفائی پروارننگ نوٹسزجاری کیے گئے جبکہ06فوڈپوائنٹس کو42,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔اسی طرح ساہیوال ڈویژن میں43فوڈیونٹس کی چیکنگ کی گئی اور32کواصلاحی نوٹسزجاری کیے گئے جبکہ07یونٹس کو15ہزار روپیکے جرمانے عائد کئے گئے۔
10فوڈ پوائینٹس سر بمہر، 19 کو جرمانے، حشرات زدہ مٹھائی تلف
Jul 21, 2020