واشنگٹن (شِنہوا)امریکہ میں چین کے سفیر سوئی تھیان کھائی نے کہا ہے کہ بعض امریکی سیاستدانوں کی جانب سے چین کی سنکیانگ سے متعلق پالیسی کے بارے میں حالیہ الزام تراشیاں قابل سوال ذرائع کے حوالے سے رپورٹس پر مبنی من گھڑت مضحکہ خیزی ہے۔سوئی نے سی این این کے فرید زکریا کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ میرے خیال میں یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ بعض لوگ قابل سوال ذرائع پر مبنی رپورٹس کی بنیاد پر اپنے تصورات اور رائے بنا لیتے ہیں۔چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقہ میں زبردستی آبادی پر کنٹرول پانے کی من گھڑت مضحکہ خیزی کے حوالے سے سوئی نے کہا کہ سنکیانگ میں ویغور آبادی میں حالیہ 40 برسوں کے دوران 2 گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ ملک بھر میں آبادی میں اضافہ کی نسبت بہت زیادہ ہے اور ہان نسلی گروپ کی آبادی میں اضافے سے بھی کئی زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ لوگ یہ غلط اعداد وشمار کیسے حاصل کر تے ہیں ہیں، صحیح اعداد وشمار یہ ہیں کہ آبادی میں 40 برسوں کے دوران 2گنا سے بھی کہیں زیادہ اضافہ ہوا ہے۔