اسلام آباد(وقائع نگار )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے وزیراعظم کے مشیران کی تعیناتی کے خلاف درخواست پروفاق سے دوبارہ جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔گذشتہ روز سماعت کیدوران درخواست گزار رکن قومی اسمبلی محسن نواز رانجھا عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیارکیاکہ قانون کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں ہیں، ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود نے کہاکہ مشیر کابینہ کا حصہ نہیں ہو سکتے،مشیر کابینہ کی سب کمیٹی کے حصہ بن سکتے ہیں،محسن نوا رانجھا نے کہاکہ کس قانون کے تحت مشیر وفاقی کابینہ اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں؟عدالت نے دوبارہ وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا اورسماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی۔