ریاض، دمام ریلوے لائن ڈبل کرنے کا منصوبہ

Jul 21, 2020 | 12:03

ویب ڈیسک

 سعودی ریلوے جنرل کارپوریشن نے کہا ہے کہ دمام اور ریاض کے درمیان ریلوے لائن ڈبل کی جائے گی جس سے کارگو اور مسافروں کو بڑی سہولت حاصل ہوگی اور موجودہ استعداد کے مقابلے میں 60 فیصد کا اضافہ ہوگا۔الوطن اخبار نے ریلوے کارپوریشن کے حوالے بتایا کہ اعلیI درجے کی جدید ٹرینوں میں مزید چھ کا اضافہ کیا گیا ہے۔اس کی بدولت دو ہزار سے زیادہ نشستوں کااضافہ ہوا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر 5 ہزار مسافر ٹرین سے سفر کرنے لگے ہیں۔جلد ہی چار نئی ٹرینیں ریاض دمام ریلوے لائن پر چلائی جائیں گی۔ دہری ریلوے لائن بچھانے کی صورت میں دمام ریاض ریلوے منصوبہ مکمل ہو جائے گا۔

مزیدخبریں