سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو ملک سے باہرجانے کی اجازت دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے فاضل جج کی رخصت کے باعث سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے خلاف کرپشن ریفرنس سماعت 21 جولائی تک ملتوی کی گئی تھی۔آج احتساب عدالت میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے خلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ڈاکٹر عاصم حسین کی ملک سے باہر جانے اجازت سے متعلق درخواست پر دلائل دئیے گئے۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے 23 جولائی سے 24 اگست تک لندن جانے کی اجازت طلب کی تھی۔دوران سماعت وکیل نے بتایا کہ ڈاکٹر عاصم حسین چیک اپ کیلئے لندن جانا چاہتے ہیں، احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو ملک سے باہرجانے کی اجازت دے دی ،عدالت نے ڈاکٹر عاصم کوعلاج کی غرض سے ایک ماہ کیلئے لندن جانے کی اجازت دی ہے۔قبل ازیں ڈاکٹر عاصم کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں استغاثہ نے اہم گواہ کا نام واپس لے لیا جس عدالت نے ملزمان کے خلاف مزید گواہوں کو طلب کیا تھا۔17 جنوری کو ڈاکٹر عاصم کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی تو ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ اقبال زیڈ کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم اقبال زیڈ احمد بیمار ہے پیش نہیں ہو سکتے،ملزم اقبال زید احمد کی عدم حاضری کے باعث سماعت بغیر کسی کاروائی کے سماعت 31 جنوری تک ملتوی کردی .اسی عدالت میں ڈاکٹرعاصم کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس سماعت ہوئی،استغاثہ نے اہم گواہ ڈاکٹروقار مسعود کانام واپس لے لیا، ڈاکٹروقار مسعود نے 161کابیان ڈاکٹرعاصم کیخلاف دیاتھا.واضح رہے کہ16 نومبر2019ء کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دہشتگردوں کے علاج معالجے کے مقدمے میں مدعی مقدمہ کا بیان قلمبند کیا تھا۔