صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ نظام کی تیاری کے دوران انٹرنیٹ ووٹنگ کے عمل میں ووٹ کی راز داری اور شفافیت بھی بنائی جانی چاہئے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارمنگل کے روز اسلام آباد میں الیکٹرانک ووٹنگ نظام کے بارے میں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔صدر کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے موثر اور قابل اعتماد آئی ووٹنگ نظام کے قیام کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔انہیں بتایا گیا کہ جامع ووٹنگ نظام کی تیاری کیلئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں۔صدر نے کہا کہ آئی ووٹنگ کا نظام شفاف اور لوگوں کیلئے قابل اعتماد ہونا چاہئے۔
آئی ووٹنگ کا نظام شفاف اور لوگوں کیلئے قابل اعتماد ہونا چاہئے.صدر ڈاکٹر عارف علوی
Jul 21, 2020 | 17:29