کورکمانڈرز کانفرنس کا ملکی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے کا بھرپور مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ

کورکمانڈرز کانفرنس نے ملکی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے کا بھرپور مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں منگل کے روز راولپنڈی میں کورکمانڈرز کانفرنس میں کیا گیا۔اجلاس میں آپریشنل تیاری اور ملک کی داخلی اور خارجی سلامتی کے تناظر میں ممکنہ خطرات کا جائزہ لیا گیا۔
آرمی چیف نے فوج کی طرف سے جنگی تیاری خصوصاً علاقائی سلامتی کو برقرار رکھنے کی کوششوں کی تعریف کی۔
کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر میں مسلسل بھارتی مظالم کا خصوصی نوٹس لیا گیا اور بہادر کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرونا وائرس اور ٹڈی دل کے خلاف جنگ میں سول انتظامیہ کی کوشوں کو خاص طور پر سراہا۔انہوں نے پاک فو ج کی مجموعی آپریشنل تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن