وزیراعظم نے کشمیرکا سفیربن کر حق  ادا کر دیا:غلام محی الدین دیوان 

لاہور(نیوزرپورٹر)تحریک انصاف ایل اے 41 ویلی ٹوکے امیدوار غلام محی الدین دیوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیرکا سفیر بن کر حق ادا کر دیا، پی ٹی آئی کشمیر کا الیکشن جیت چکی، شکست خوردہ عناصر صرف سازشوں میں مصروف ہیں، کشمیر ی ووٹر جھوٹے لیٹرپر کان نہ دھریں، لیٹر ووٹروں کے گھروں میں بھجوانا شکست خوردہ اور دو نمبر ی سیاست کرنے والوں کی گھٹیا سوچ کی عکاسی ہے،25 جولائی کو ووٹر بلاخوف و خطر اپنے گھروں سے باہر نکلیں اور بلے پر مہر لگائیں۔ خیالات کا اظہار انہوں نے شاہدرہ، سمن آباد، شالامارٹاؤن میں انتخابی کمپئین کے سلسلے میں جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن