افغان مسئلے پر بھارتی شرانگیزی چھپی ہوئی نہیں: ہاشم علی شاہ زنجانی

Jul 21, 2021

لاہور (نیوز رپورٹر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی و حضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں شرپسندی پھیلانے اور مداخلت کا کوئی موقع نہیں جانے دیتا۔ افغان مسئلے پر بھارت کی شرانگیزی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ بھارتی وزیر کے ایف اے ٹی ایف سے متعلق بیان کے بعد عالمی ادارے کی ساکھ پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ پاکستان کی مخالفت میں بھارتی سازشیں روز اول سے جاری ہیں۔ بھارت نے قیام پاکستان کے ساتھ ہی سازشوں کا آغاز کر دیا تھا۔ پاکستان عالمی اداروں کو بھارتی مداخلت کے ثبوت کئی بار پیش کر چکا ہے۔ بھارت کیخلاف پابندیاں لگاتے ہوئے عالمی اداروں کی ہچکچاہٹ انصاف کا قتل ہے۔

مزیدخبریں