شیخ ہمایوں سعید کا سابق صدر ممنون حسین کی وفات اظہار تعزیت 

کراچی(کامرس رپورٹر)کنوینر قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور ، تجارت اور سرمایہ کاری ایف پی سی سی آئی ، سابق نائب صدر ، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری شیخ ہمایوں سعید نے سابق صدر پاکستان ، سابق گورنر سندھ،سابق ممبر ایگزیکٹو کمیٹی برائے ایف پی سی سی آئی اورسابق صدر کراچی چیمبرآف کامرس ممنون حسین کے انتقال پر انکے اہل خانہ سے گہرے رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے  اظہار تعزیت کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں شیخ ہمایوں سعید نے مختلف چیمبرز اور ایسو سی ایشنز کے پلیٹ فارمز کے ذریعہ ممنون حسین کی خدمات اور کاروباری برادری کے مسائل کے حل کے لیے ان کی لگن کو خراج تحسین پیش کیا۔انکا کہنا تھا کہ ممنون حسین ایک نرم دل  اور نرم مزاج شخصیت تھے  اورانکی گورنر سندھ کی حیثیت سے بھی دیانتداری  قابل تعریف اور انکا طرز عمل مثالی تھا اور اس بات پر کاروباری طبقہ کو بے حد فخر ہے، بزنس کمیونٹی ان کی خدمات اور قومی معیشت اور عوامی خدمت میں اہم کردار کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ ،میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ  مرحوم کی روح کو ابدی سکون عطا کرے اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت اور طاقت عطا کرے۔ (آمین)

ای پیپر دی نیشن