لندن(این این آئی)معروف برطانوی ریسنگ ڈرائیور اور سات مرتبہ کے عالمی چمپئن لوئس ہیملٹن برٹش گراں پری میں کامیابی کے بعد نسلی تعصب کا شکار ہوگئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق لوئس ہیملٹن کی کامیابی کے کچھ گھنٹے بعد ہی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لگی ان کی تصویر پر نسلی تعصب پر مبنی جملے لکھے گئے جس میں بندر کی ایموجیز بھی استعمال کی گئیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ہیملٹن کی کار کمپنی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرنسل پرستانہ نوعیت کے پیغامات ارسال کیے گئے ہیں جس کو صارفین کی ایک بڑی تعداد نے ناقابل قبول اور ناقابل برداشت قرار دیا ہے۔