مودی کا  ایک  اور وار: آسام میں مسلم آبادی کنٹرول کیلئے پاپولیشن آرمی بنانے  کا اعلان 

نئی دہلی (صباح نیوز) بھارتی ریاست آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سرما نے مسلمانوں کی آبادی پر کنٹرول کے لیے  پاپولیشن کنٹرول آرمی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آبادی پر قابو پانے کے لیے ان کی بعض تجاویز پر پہلے ہی ایک بڑا حلقہ کافی ناراض ہے۔ ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور آسام کے وزیر اعلی ہیمنت بسوا سرما نے ایک پاپولیشن کنٹرول آرمی بنانے کا اعلان ریاستی اسمبلی میں کیا۔ انہوں نے کہا جن سنکھیا نیئنترن سینا‘‘ میں فی الحال ایک ہزار افراد پر مشتمل فورس کی تقرری کی جائے گی۔ یہ افراد  مسلم اکثریتی علاقے میں گھر گھر جائیں گے۔ انہیں آبادی کو کنٹرول میں رکھنے کے حوالے سے بیدار کریں گے اور مانع حمل اشیاء تقسیم کریں گے۔ وزیر اعلی سرما نے اسمبلی  میں بتایا، نشیبی آسام کے چرچپوری علاقے کے رہنے والے تقریباً ایک ہزار نوجوانوں کو اس کام پر مامور کیا جا رہا ہے۔ آسام اسمبلی میں سولہ  ارکان والی سیاسی جماعت آل انڈیا ڈیموکریٹک فرنٹ  کے جنرل سیکرٹری اور رکن اسمبلی امین الاسلام کے مطابق یہ فرقہ وارانہ سیاست ہے۔ بھارتی مسلم تنظیموں کی انجمن کل ہند مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد  نے  ہیمنت سرما کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیدیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...