لیبر کورٹ حملہ کیس: سیکرٹری ایریگیشن کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم 

ملتان (خبر نگار خصوصی) لیبر کورٹ مظفر گڑھ کے جج تنویر احمد شیخ نے لیبر کورٹ پر حملہ آور ہونے کے الزام میں ایکسئین ایریگیشن مظفرگڑھ محمد عثمان کے خلاف درج ایف آئی آر پر اسے گرفتار نہ کرنے اور محکمانہ کارروائی نہ کرنے پر  سیکرٹری ایریگیشن کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئی جی پولیس پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ سیکرٹری ایریگیشن پنجاب سیف انجم کو گرفتار کر کے عدالت پیش کیا جائے۔ یاد رہے کہ محکمہ انہار مظفرگڑھ کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں عرصہ دراز سے محکمہ نے روک رکھی تھیں جس پر مختلف عدالتوں نے احکامات جاری کرتے ہوئے محکمہ انہار اور اکاؤنٹس آفس کو ملازمین کو تنخواہیں جاری کرنے کی ہدایت کی جس پر  ڈسڑکٹ اکاؤنٹس آفیسر مظفرگڑھ نے ورک چارج ملازمین کی تنخواہوں کا چیک جاری کردیا مگر محکمہ انہار کے افسران نے اسے انا کا مسئلہ بناتے ہوئے تنخواہیں ادا نہ کیں اور ایکسیئن انہار مظفرگڑھ کے ملازمین نے اپنے افسران کی ہدایت پر لیبر کورٹ پر حملہ کرکے عدالت کا گھیراؤ کیا اور شدید نعرہ بازی کی جس پر لیبر کورٹ کے جج نے ایکسیئن انہار مظفرگڑھ سمیت دو سو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کرتے ہوے ایکسیئن کے وارنٹ جاری کئے اور سیکرٹری انہار پنجاب کو ایکسیئن کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔ مگر ڈی جی خان پولیس  پولیس  اور سیکرٹری کی طرف سے کارروائی نہ ہونے پر عدالت نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کہ  ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت پیش کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...