صدر نے سینئر سٹیزنز‘ نفاذ ملکیتی حقوق نسواں ترمیمی بل   پر دستخط  کر دیئے 

Jul 21, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت عارف علوی نے اسلام آباد سینئر سٹیزن بل 2021ء پر دستخط کر دیئے۔ صدر نے نفاذ ملکیتی حقوق نسواں (ترمیمی) بل2021 ء پر بھی دستخط کر دیئے۔ سینئر سیٹزن بل کے تحت معمر شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ قانون کے تحت سینئر سیٹزن کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ معمر افراد کیلئے اولڈ ایج ہوم دارالشفقت کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔ 60 سال سے زائد عمر کے افراد سینئر سیٹزن کارڈ کے اہل ہوں گے۔ معمر شہریوں کو میوزیم‘ پارکس اور لائبریری  جیسی سہولیات  مفت حاصل ہوں گی۔ اس کے علاوہ علاج معالجے کی سہولیات اور دواؤں پر رعایت ملے گی۔ معمر شہریوں کو علیحدہ کاؤنٹر اور علیحدہ وارڈز کی سہولیات مہیا کی جائے گی۔ فضائی اور ریلوے میں سفر پر 20 فیصد رعایت دی جائے گی۔ مستحق معمر شہریوں کو مالی امداد بھی فراہم کی جائے گی۔ نفاذ ملکیتی نسواں ایکٹ 2020ء کے سیکشن 5 میں ترمیم کی گئی ہے۔ محتسب کے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کو 30 دن کے اندر اپیل کی جا سکے گی۔

مزیدخبریں