بہاول پور(نامہ نگار) پیپلزپارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ نے محب وطن عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ عید الاضحی کے موقع پر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں، عید الاضحی امت مسلمہ کیلے امن ، محبت اور یکجہتی کا پیغام لاتی ہیں اور اس دن مسلم دنیا اللہ تعالی کے احکامات کی بجا آوری کے لیے سنت ابراھیمی پر عمل کرتی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ عوام عید نہایت سادگی کے ساتھ منائیں،سماجی فاصلے اور کورونا مہلک وبا کے دوران احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔