وزیر اعظم کا اگست سے سندھ میں جلسوں کا فیصلہ، بڑی سیاسی شخصیات شمولیت اختیار کرینگی

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کی بلین ٹری شجرکاری مہم کے نتائج نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ضلع بھکر میں ہماری شجر کاری مہم کے صرف اڑھائی برسوں میں شاندار نتائج ظاہر ہوئے ہیں۔ انہوں نے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں بلین ٹری شجر کاری مہم سے قبل اور کامیاب شجرکاری مہم کے بعد کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کم و بیش اڑھائی برس کی مدت میں ظاہر ہونے والے یہ ہماری بلین ٹری شجرکاری مہم کے شاندار نتائج ہیں جو اس پاک دھرتی کو آئندہ نسلوں کیلئے سرسبز و شاداب بنا رہے ہیں۔ علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے آئندہ ماہ سے سندھ میں سیاسی جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے جلسے اندرون سندھ ہوں گے اور ان میں بڑی سیاسی شخصیات تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی مخالف سیاسی قوتوں سے ملاقاتیں اور انہیں ساتھ ملانا بھی سندھ پلان کا حصہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سندھ کے حوالے سے عید کے بعد ایک اور اجلاس بلایا ہے جس میں سندھ پلان کو حتمی شکل دی جائے گی جب کہ اسی اجلاس میں سندھ ایڈوائزری کمیٹی کے نام بھی فائنل ہوں گے۔ ذرائع نے  کہا ہے کہ وفاق کے منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں پر اہم فیصلے بھی عید کے بعد ہوں گے۔ جبکہ مبینہ کرپشن میں ملوث یا سیاسی آلہ کار بننے والے بیوروکریٹس کیخلاف کارروائی پر مشاورت ہوگی۔دریں اثناء وزیراعظم عمران خان اہلخانہ کے ہمراہ نتھیا گلی چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنے اہلخانہ کے ہمراہ نتھیا گلی میں عیدالاضحیٰ منائیں گے اور 23 جولائی کو نتھیا گلی سے واپس اسلام آباد پہنچیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...