ملک کولوٹنے والے اللہ کی پکڑمیں آرہے ہیں : تیمور خالد 

Jul 21, 2021

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف سٹی کے صدر میاں تیمور خالد نے کہا ہے کہ سابق تمام حکومتوں کے تمام ادوار اقتدار سے کہیں بڑھ کر موجودہ حکومت نے اپنے تین سالہ دور اقتدار میں عوام کو بھرپور و مثالی ریلیف دیا ہے، ملک کولوٹنے والے اللہ کی پکڑمیں آرہے ہیں جنہوں نے ملک لوٹا اور قوم کا پیسہ لوٹ کر بیرون ملک منتقل کیا آج وہ اپنے کیے کی سزا بھگت رہے ہیں پوری قوم یہ سمجھتی ہے کہ اس وطن کو نقصان پہنچانے والے کبھی اللہ کی پکڑ سے نہیں بچ سکتے ، اپنے ایک بیان میں میاں تیمور خالد نے کہا کہ ملکی معیشت کو تباہی کے دھانے پر پہنچانے اور کرپشن کے ذریعے ملک کو کنگال کرنے والے اپنے نظریات کے برعکس ایک بار پھر حکومت مخالف محاذ آرائی کی سازشیں کررہے ہیں ۔

مزیدخبریں