گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان صاحبزادہ محمد داؤد رضوی نے اہل اسلام کو عیدالاضحی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس موقع پر غریب اور مستحق افراد کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔انہیں عید کی خوشیوں میں شریک کرکے ہم اللہ تعالی اور اس کے پیارے حبیب کی رضا حاصل کرسکتے ہیں۔ حضرت ابراہیم ؑ اور حضرت اسماعیل ؑ کی عظیم یادگار قربانی تقوی و پرہیزگاری کا درس دیتی ہے۔