عید الاضحی عالم اسلام کیلئے خوشی کا سب سے بڑا تہوار ہے:اسدالرحمن

Jul 21, 2021

کمالیہ(نامہ نگار) سابق ایم این اے چوہدری اسدالرحمن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے عید الاضحی عالم اسلام کیلئے خوشی کا سب سے بڑا تہوار ہے جو ہمیں ایثار، قربانی، محبت، اتفاق اور ایک دوسرے کے لئے جینے کا درس دیتا ہے۔ اس دن سنت ابراہیمی کی ادائیگی ہمیں اللہ تعالیٰ کی رضاجوئی اور دوسروں کے دکھ سکھ بانٹنے کے لئے سب کچھ قربان کرنے کا احساس دلاتی ہے۔ عیدکے اس پر مسرت موقع پر اپنے ارد گرد نادار اور مستحق لوگوں کو اپنی خوشیوں میں ضرور شریک کریں اور یہی اس عظیم اسلامی تہوار کی اصل روح اور انسانیت کی معراج ہے۔ 

مزیدخبریں