سیالکوٹ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما ملک قیصر سعید نے کہا ہے کہ عید الاضحی پر سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں مستحقین ،نادار اور غرباء کا خاص خیال رکھنا چاہیے ۔ ملک کے موجودہ حالات میں ہر شخص مہنگائی سے پریشان ہے ۔ حکومت اپنی لوٹ مار اور انتقامی سیاسی میں مصروف ہے ۔ عمران نیازی کی نااہل حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث ادارے غیر افعال اور جمود کا شکار ہیں۔ ترقی کی راہیں معدوم ہوچکی ہیں۔ عوام دووقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔عمران نیازی کی نااہل اور نالائق حکومت نے مہنگائی کے تمام تر ریکارڈ توڑ کر عوام کو زندہ درگور کردیا ہے۔ بار بار اشیاء خور د نوش اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے اور بے روز گاری میں اضافہ سے عوام خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔