حکومت انتقامی سیاست پریقین نہیں رکھتی :سید اعظم حسین 

اجنیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق ناظم سید اعظم حسین شاہ اور ضلعی رہنما سید سجاد حسین بگے شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان دیانتدار محب وطن اور عوام دوست قومی لیڈر ہیں ملکی خزانے کو نقب لگانے والے قومی مجرموں نے اپنے ادوار اقتدار میں ملکی معیشت کی تباہی میں کوئی کسر نہ چھوڑی موجودہ حکومت کا کارنامہ ہے جس نے تین سالوں میں ڈوبی ہوئی قومی معیشت کو مسائل کے سمند ر سے نکال کر اپنے پائوں پر کھڑا کیا ہے، پی ٹی آئی کے برسر اقتدار آنے سے چوروں اور ڈاکوئوں کے برسر اقتدار آنے کا راستہ مکمل طور پر بند ہوچکا ہے، کرپٹ اپوزیشن رہنما احتساب کا سامنا کریں اگر بے گناہ ہیں تو سزا سے بچ جائیں گے کیونکہ موجودہ حکومت انتقامی سیاست پریقین نہیں رکھتی ، صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ان رہنمائوں نے کہا کہ چوروں کی معاشرے میں کوئی عزت نہیں ہوتی ملکی سرمائے پر ہاتھ صاف کرنیوالے کرپٹ سیاستدان کسی رعایت کے مستحق نہیں غریب عوام کی خون پسینے کی کمائی کی ایک ایک پائی ان سے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن