اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے عیدالاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالم اسلام کو بڑی عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔ منگل کو سوشل میڈیا پر قوم کے نام اپنے پیغام میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ خدا ہمارے تہواروں کو سلامت رکھے، ہمارے لئے برکت اور خوشی کا باعث کرے اور امن کا ضامن بنائے۔ مزید براں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں کورونا وبا کے دوران جو کام کیا گیا تھا اس کے نتیجے میں چوتھی کمپنی کو بھی Ventillators بنانے کا لائسنس مل گیا ہے۔ منگل کو سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مجھے پوری امید ہے کہ رواں سال ہم وینٹی لیٹرز ایکسپورٹ کرنا بھی شروع کر دیں گے۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں ہیلتھ سٹی بنایا تھا جب کہ ستمبر میںAuto disposable سرنج بھی بنانا شروع کر دیں گے۔
عالم اسلام کو بڑی عید کی خوشیاں مبارک ، فواد حسین
Jul 21, 2021