حجاج نے رمی جمرات میں شیطان کو کنکریاں ماریں، احرام کھول دئیے

 منیٰ (ممتاز احمد بڈانی) 60000 حجاج کرام جن میں 4600 پاکستانی شامل ہیں نے بڑے جمرات کو کنکریاں ماریں‘ سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے  قربانی کا جانور ذبح کیا‘ سر کے بال کٹوائے اور احرام کھول دیئے۔ جس کے ساتھ ہی اس سال کا حج اختتام کے قریب پہنچ رہا ہے۔ آج اور کل حجاج تینوں شیطانوں کو کنکریاں ماریں اور مکہ مکرمہ جا کر طواف کیا۔  حجاج ذوالحجہ کی بارہ اور تیرہ تاریخ کو تینوں جمرات کی رمی کریں گے۔ بعض حجاج بارہ ذی الحجہ ہی کو رمی کریں گے۔ دوسری جانب سعودی عرب بھر میں  عیدالاضحیٰ ادا کی گئی اور قربانی کے جانور ذبح کئے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے مسلم ممالک کی قیادت کے ساتھ عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن