واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک جیف بیزوس نے اپنی کمپنی کے ہی راکٹ میں خلا کی سیر کی۔ جیف بیزوس خلا کی سیر کر کے زمین پر واپس پہنچ گئے۔ ان کا خلائی کیپسول پیرا شوٹ کے ذریعے زمین پر واپس آیا۔ خلائی راکٹ امریکی ریاست ٹیکساس کے صحرا سے لانچ کیا گیا تھا۔ جیف بیزوس نے اپنی کمپنی کے راکٹ میں خلائی سفر کیا۔ ستاون سالہ امریکی بزنس مین کا خلائی سفر 10 منٹ 20 سیکنڈ کا تھا۔ جیف بیزوس کے ہمراہ 3 افراد نے خلا کا سفر کیا۔