بغیر ویزا مودی کو بلانے والے کشمیر دشمنی کے فتوے دے رہے: حلیم عادل شیخ

کراچی (آئی این پی)تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کشمیر کی عوام اس نوسرباز کو ایسا سبق سکھائے، کشمیر کی وادی میں کھڑے ہوکر ملک دشمنی کے بیانات داغنے کی توقع صرف نواز شریف اور ان کی اولاد سے ہی کی جاسکتی ہے،منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کشمیر کی عوام اس نوسرباز کو ایسا سبق سکھائے کہ آئندہ یہ کشمیر کا نام سن کر بھی کانپ اٹھیں، بغیر ویزا کے مودی کو آشرواد کے لیے بلانے والے کشمیر دشمنی کے فتوے دے رہے ہیں ،کشمیر کی عوام مودی اور شریف خاندان کو 25جولائی کو بھرپور جواب دے گی۔

ای پیپر دی نیشن