بیجنگ(شِنہوا)چین نے نئی تیز رفتار ماگلیف ٹرین تیار کرلی۔ اسے زیادہ سے زیادہ 600 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے جو اس وقت دنیا بھر میں زمین پر چلنے والی تیزترین گاڑی ہے۔ چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے ساحلی شہر چھنگ ڈاو میں نئے ماگلیف ٹرانسپورٹیشن سسٹم کو پہلی بار عوام کے سامنے پیش کیا گیا۔ چائنہ ریلوے رولنگ سٹاک کارپوریشن کے مطابق ، مکمل طور پر ملک میں تیار کردہ تیز رفتار ماگلیف ٹرین ریل ٹرانزٹ کے شعبہ میں ملک کی جدید ترین سائنسی اور تکنیکی کامیابیوں کی علامت ہے۔