اسلام آباد(نیوزرپورٹر) عید ٹھنڈی ہوگی ،محکمہ موسمیات نے عیدالالضحی کے موقع پر جڑواں شہروں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ آ ندھی/تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ منگل کو ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ،سبی 46،دادو45، شہید بے نظیر آباد، روہری اور تربت میں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 22 اور زیادہ سے زیادہ 32 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔