بہاولپور (نامہ نگار) پاکستان ہاکی کے سابق اولمپیئن فلائنگ ہارس سمیع للہ خان کے مجسمے کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرنے اور اس سے جڑی ہاکی و بال چوری کرنے میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ بہاولپور کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کے مطابق ملزم ضلع ملتان کا رہائشی ہے اور کام کاج کے سلسلے میں عارضی طور پر بہاول پور میں رہائش پذیر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ سرزد ہونے والی غلطی صرف شرارت کی بنیاد پر کی گئی تھی۔
بہاولپور:سابق اولمپیئن سمیع اﷲ کے مجسمے سے ہاکی چوری کرنیوالا گرفتار‘ شرارت کی: اعترافی بیان
Jul 21, 2021