لاہور (خصوصی نامہ نگار)رواں سال جامعہ نعیمیہ میں350سے زائد جانورراہ خدا میں قربان کئے جائیں گے جن میں گائے ،بیل اوراونٹ شامل ہیں۔ رواںسال اجتماعی قربانی سے 2400سے زائد خاندان مستفید ہوں گے۔ اس سال جامعہ نعیمیہ کے زیراہتمام قربانی کی کھالیں اکٹھی کر نے کیلئے صوبائی دارالحکومت میں 100سے مقامات پر کیمپ لگائے جائیں گے۔مرکزی کیمپ جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو،جامعہ سراجیہ نعیمیہ مغلپورہ ودیگر مقامات پر لگائے جائیں گے۔ جہاں شہری اپنے جانوروں کی کھالیں جامعہ نعیمیہ کے طلبہ وطالبات کے لئے جمع کرسکتے ہیں۔
جامعہ نعیمیہ میں350سے زائد جانورکی قربانی کی جائے گی
Jul 21, 2021