عید پر مستحقین کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے:رانا سلیم احمد 

Jul 21, 2021

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر رانا سلیم احمد خاں نے کہا ہے کہ پوری قوم آج سنت ابراہیمی ؑ اس تجدید عہد کے ساتھ زندہ کر رہی ہے کہ ہم پاکستان کو ایک اسلامی و فلاحی ریاست بنانے کے لیے اپے فرائض کو احسن انداز میں سر انجام دینے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ عید قربان کے دن اپنی ذات کے علاوہ دنیا بھر کے انسانوں کے لیے ہدایت اور کامیابی کی دعامانگنی چاہیے۔ عید کے مبارک موقع پر فضول خرچی اور اصراف کی بجائے اپنے پڑوس میں موجود غریب، نادار اور مستحق لوگوں کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ عید کی حقیقی خوشیاں غریب اور نادا ربہن بھائیوں کی ضرورتوں کا خیال رکھ کر اور انھیں اپنی خوشیوں میں شامل کر کے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ معاشرتی ناہمواریوں کے خا تمے،قربانی کے جذبے،ہم آہنگی اور اخوت کے فروغ کے ذریعے فلاحی اسلامی معاشرے کے قیام کے لیے ٹھوس بنیاد فراہم کی جاسکتی ہے۔

مزیدخبریں