گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما اسلم گل نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے تین سال سے عوام کو بحرانوں کی گہری کھائی میں دھکیل دیا ہے۔ حکمرانوں کے پاس ملک چلانے کی کوئی صلاحیت نہیںہے۔ 25 جولائی کو آزاد کشمیر اسمبلی انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کریگی پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی سیاست بصیرت سے مخالفین پریشان ہیں وزیر اعظم عمران نیازی ملکی جمہوری نظام پر آمرانہ انداز میںغیر جمہوری تجربے کررہے ہیں تبدیلی سرکارکی حکومت میں عوام کومعاشی ریلیف فراہم کرنے کا فقدان ہے۔