وزیراعلیٰ خیبر پی کے ک ا بغیر پروٹوکول دورہ پشاور صفائی‘ ٹریفک‘ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

Jul 21, 2021

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمود خان نے بغیر پروٹوکول کے خود ڈرائیونگ کر کے پشاور شہر کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے یونیورسٹی روڈ‘ حیات آباد‘ جی ٹی روڈ کا دورہ کیا۔ محمود خان نے صفائی اور ٹریفک کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ سکیورٹی انتظامات اور مویشی منڈیوں میں انتظامات کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام عید میں کرونا ایس او پیز کا خیال رکھیں۔ کرونا کی چوتھی لہر خطرناک ہے۔ صفائی کا خیال رکھیں۔

مزیدخبریں