اسلام آباد ( پ ر ) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری کرنل (ر) نسیم راجہ نے کہا ہے کہ ویٹرنز اور ایکس سروس مین کے مسائل پر گہری نظر ہے اور مسائل کے حل کے لیئے بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔ سوسائٹی کے صدر بریگیڈئر (ر) شفیع غازی کی ہیڈ آفس آمد ہوئی جہاں مرکزی جنرل سیکریٹری کرنل (ر) نسیم راجہ کے ساتھ آزاد جموں کشمیر کے عہدیداران سینئر نائب صدر کرنل (ر) افتخار حسین راجہ، نائب صدر ہیڈ کوارٹر بریگیڈیئر (ر) سردار سجاد، جنرل سیکریٹری ہیڈکوارٹر،کرنل (ر) محمد فاروق خان، چیف آرگنائزر ہیڈ کوارٹر اور میجر (ر) محمد سعید چغتائی سے ملاقات ہوئی۔ مرکزی ترجمان پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی میجر (ر) عادل فاروق راجہ نے بتایا کہ ملاقات میں لاہور اور کشمیر سے تعلق رکھنے والے کارہائے نمایاں سرانجام دینے والے ویٹرنز کو درپیش مسائل کے حل پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور اہم نوعیت کے فیصلے لیئے گئے۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری کرنل (ر) نسیم راجہ نے اعادہ کیا کہ وہ ویٹرنز کو درپیش مسائل کے حل کے لیئے بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔