پشاور(بیورورپورٹ) صوبائی دارلحکومت پشاور سنسان ہو گیا ہے منگل کے روز شہر کے بازاروں میں خریدار نہ ہونے کے برابر تھے جبکہ شاہراوں پر ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر تھی ۔ پردیسیوں کے عید الضحیٰ کے موقع پر اپنے آبائی علاقوں کو منتقل ہونے کے باعث شہر کے بیشتر علاقے سنسان رہے ۔ ہاسٹلز پہلے سے ہی سنسان ہو کر رہ گئے تھے طلباء و طالبات اپنے آبائی علاقوں کو منتقل ہو گئے تھے ۔ جبکہ سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر کے ملازمین بھی اپنے آبائی علاقوں کو منتقل ہو گئے ۔ مختلف حساس مقامات پر تعینات پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں تقسیم کی گئی ہیں۔ صوبائی دارلحکومت پشاور میں عید لضحیٰ اور عیدالفطر پر پردیسیوں کی بڑی تعداد اپنے آبائی علاقوں کو منتقل ہو جاتی ہیں ۔