پشاور ‘ تجاوزات مافیا کیخلاف کارروا ئی ‘ 219 افراد گرفتار‘ جرمانے عائد

Jul 21, 2021

پشاور(بیورورپورٹ) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کرتے ہوئے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 219 افراد کو حراست میں لے کر ان پر جرمانے عائد کئے چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں نے شہر بھر سے تجاوزات مافیا کو رضا کارانہ طور پر تجاوزات کے نقصانات بارے آگاہی دی تاہم تجاوزات مافیا کی جانب سے اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا تھا جس پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے باچا خان چوک, حیات آباد, خوشحال بازاراور نمک منڈی روڈ پر کارروائیاں کی گئیں اور 219 افراد کو گرفتار کر کے ان پر جرمانے عائد کئے۔اسی طرح کینٹ سیکٹر میں بلور پلازے کے سامنے‘ خوشحال بازار اور نمک منڈی میں نو پارکنگ زون میں موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے پر 69 موٹر سائیکل مالکان پر جرمانے عائد کئے گئے ہیں ۔

مزیدخبریں