سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاورکے میڈیا سیل دفتر کی چھت منہدم ‘ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا  

Jul 21, 2021

پشاور(بیورورپورٹ)سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاورکے میڈیا سیل کے دفتر کی چھت منہدم ہوگئی تاہم چھٹی کے باعث چھت گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق پشاور کے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ میں قائم میڈیا سیل کے دفتر کی چھت گر گئی چھت پر لگائی گئی گزشتہ صبح جب ملازمین نے دفتر کا دروازہ کھولا تو سیلوں کا ملبہ زمین پر پڑا ہوا تھا جبکہ میز اور کرسیاں بھی اٹی پڑی ہوئی تھیں سیلوں سے کمپیوٹر اور دیگر سامان بھی خراب ہو گیا تاہم چھٹی ہونے کی وجہ سے ملازمین محفوظ رہے ذرائع کے مطابق چند ماہ قبل ہی اس دفتر کی سیلیں مکمل کی گئی تھیں جس پر لاکھوں روپے خرچ کئے گئے تھے تاہم اچانک سے سیلیں گر گئی اور ملازمین میں اس سیلیں کے گرنے سے خوف بڑھ گیا ہے۔

مزیدخبریں