نوجوان ون ویلنگ سے گریز،روناایس او پیز کو یقینی بنائیں:محب اللہ خان

بٹ خیلہ ( نامہ نگار)  شہری عید الضحیٰ قربانی کے موقع پر جانوروں کے اسائشیں ٹی ایم ایز کی طرف سے مختص شدہ مقامات تک پہنچائے ، نوجوان ون ویلنگ سے گریزکریں ، لیوی تھانوں کے پوسٹ کمانڈرز امن وامان پر توجہ دینے کے ساتھ کروناایس او پیز کو یقینی بنائیں،علماء کرام اور صحافی اس حوالے سے عوامی شعور اجھاگر کرنے میں کردار کریں ان خیالات کا اسسٹنٹ کمشنر محب اللہ خان نے ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ ملاکنڈ بٹ خیلہ میں علماء کرام، صحافیوں اور لیوی تھانوں کے پوسٹ کمانڈروں کے الگ الگ اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوںنے کہا کہ عیدالضحٰی کے دوران کرونا وائرس کی خطرات بڑھ گئے ہیں اس لئے عوام زیادہ پبلک مقامات میں جانے سے گریز کریں اور کرونا سے محفوظ رہنے کے لئے ماسک اور سنی ٹائزر کے استعمال کو یقینی بنائیں ، انہوں نے کہا کہ ضلع ملاکنڈ کے صحافیوں نے انتظامیہ کا ہر سطح پر بھرپور ساتھ دیا ہے ، اس لئے موجودہ حالات میں بھی مقامی صحافی اور علماء کرام عید خطبوں سمیت دیگر اوقات میں عوام کو وبائی امراض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے شرعی اصولوں اور میڈیکل احکامات سے اگاہی پر توجہ دیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...