بچے سے زیادتی،ڈی پی اوبہاولپور کے حکم پر آدھے گھنٹے میںملزم گرفتار

Jul 21, 2021

بہاولپور(نمائندہ خصوصی) تھانہ صدر بہاولپور کے علاقہ میں معذور بچے کیساتھ زیادتی کا معاملہ، ڈی پی او کا ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹاسک، آدھے گھنٹے کے قلیل وقت میں ملزم گرفتار۔ زیادتی کے شکار بچہ  13/14 سالہ ہے۔ اور ایک ٹانگ سے معذور ہے۔ ملزم نے بچے کی نازیبا ویڈیو بھی بنائی۔تھانہ صدر پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے متاثرہ بچے کو میڈیکل کیلئے بی وی ایچ ہسپتال منتقل کیا۔ ڈی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے تھانہ صدر بہاولپور کی ٹیم کو ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے ٹاسک دیا۔ پولیس نے جدید ذرائع کے استعمال سے فوری ایکشن لیتے ہوئے مرکزی ملزم رستم ولد رمضان کو گرفتار کر لیا۔ ویڈیو بنانے والے ملزم فراز کی گرفتاری کیلئے پولیس کی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔

مزیدخبریں