شارع فیصل پر خاتون ٹیچر کو  ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

Jul 21, 2021

کراچی (وقائع نگار) پولیس نے شارع فیصل پر خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ، گزشتہ روز ملزم اور اس کے ساتھی نے خاتون کو ہراساں کیا تھا تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے شارع فیصل پر خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے کے واقعے میں ملوث ملزم حمزہ مغل کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے گزشتہ روزخاتون کو شارع فیصل پرملزم اور اسکیساتھی ہراساں کرتیرہے تھے جبکہ اے آروائی نیوز نے گزشتہ روز خاتون کو ہراساں کرنے کی خبر نشر کی تھی ،اوباش نوجوانوں نے رکشے میں سوار خاتون اسکول ٹیچر کو مسلسل ہراساں کیا اور رکشہ کو روکنے کی کوشش کی جبکہ رکشے میں سوار خاتون نے ان اوباش نوجوانوں کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی تھی۔

مزیدخبریں