کراچی(وقائع نگار)کراچی کے علاقے لیاری کے پیاسے عوام سڑکوں پر نکل آئے، پانی کی عدم فراہمی پر لیاری کے مکینوں نے میراں ناکہ چوک پر سڑک بلاک کر کے احتجاج کیا، مظاہرین نے واٹر بورڈ کے عملے کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی ،مظاہرین کاکہناتھاکہ ہمیں ایک ماہ سے پینے کا صاف پانی میسر نہیںہے ، واٹر بورڈ حکام سے درخواست کرکے تھک گئے ہیں، مظاہرین نے انکشاف کیاکہ لیاری کے عوام کا پانی چوری کرکے انڈسٹری کو دیا جارہا ہے، مظاہرین نے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ اگر لیاری کے عوام کو پانی نہ دیا گیا تو وزیر اعلی ہاؤس کے باہر دھرنا دیں گے۔
لیاری کے پیاسے عوام سڑکوں پر نکل آئے
Jul 21, 2021