ممنون حسین اور نجیب اللہ نیازی پارٹی کا اثاثہ تھے‘ انجینئر سلمان خان

کراچی(نیوز رپورٹر)مسلم لیگ(ن)کراچی ڈویژن کے صدر انجینئر سلمان خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کا ہر کارکن ہمارے سرو کا تاج ہیں ہمیں ان پر ان کی کاوشوں کی وجہ سے فخر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر، یوسی 9 نیازی کالونی ضلع ویسٹ کے سابق چیئرمین نجیب اللہ نیازی کی پہلی برسی کے موقع پر نیازی کالونی میں کیا۔ انجینئر سلمان خان نے کہا کہ نجیب اللہ مسلم لیگ کا سرمایہ تھے۔ انہوں نے ہمیشہ پارٹی کے کاز کو آگے بڑھانے میں بھرپور کردار ادا کیا اور ان کی قربانیوں کو مسلم لیگ (ن) کبھی نظر انداز نہیں کرے گی۔ نجیب اللہ جیسے رہنما مسلم لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف کے اہم سپاہی تھے اور ایسے مسلم لیگی کارکنوں پر قیادت سمیت سب کو فخر ہوتا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک سابق صدر پاکستان ممنون حسین اور نجیب اللہ نیازی سمیت تمام مسلمانوں کی مغفرت فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر کراچی عصمت انور محسود، ترجمان کراچی ڈویژن بخت حسن، شیرباز محسود، اے این پی کے امیر نواب، ضلع کیماڑی کے صدر محب اللہ خان، حبیب الرحمان،امان آفریدی، سندھ مسلم لیگ ہاس انچارج سید نثاراحمد شاہ، احتشام الحق، فاروق الیاس، شیر بہادر سواتی، نور خان بسی خیل، سید معراج، سلیم اشرفی، میاں خالد رفیق، عبداللہ نصیب، یوتھ کے اسد عصمت محسود ودیگر ذمہ داروں نے اور کافی تعداد شرکت کی۔ جبکہ میزبانی کے فرائض عرفان نیازی، نصراللہ نیازی اور انکے والدودیگر بھائیوں نے ادا کیئے۔

ای پیپر دی نیشن