میرپورخاص/ میرواہ گورچانی(نامہ نگاران)رکن سندھ اسمبلی نوراحمد بھرگڑی نے کہا ہے کہ بہتر تعلیم کے بغیر قوم وملک کی ترقی ناممکن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن (سیف) کے زیرانتظام چلنے والے دی ہوپ ہائر سیکنڈری اسکول میرواہ گورچانی میں منعقدہ ٹیکنالوجی،ریاضی، انجینئرنگ وسائنسی نمائش کا افتتاح کرنے کے بعدتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ شہروں اوردیہاتوں میں تعلیم کے فروغ کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے انہوں نے کہا کہ اس اسکول کو اپ گریڈ کرکے کالج کا درجہ دینے،طالبعلموں کے اسکالرشپ میں اضافے اوراس اسکول کی دیگر ضروریات کو پوراکرنے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کروں گا انہوں نے نمائش کے دوران بچوں میں خود اعتمادی دیکھ کر کہاکہ سیف انتظامیہ بچوں کی تعلیم پر کوشش کررہی ہے ۔اس موقع پر سیف کے ریجنل ہیڈ کی بات پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ0 5ہزار ماہانہ فیس وصول کرنے والے اسکولوں سے بہتر سیف کے اسکولوں میں بچوں کومعیاری تعلیم دی جارہی ہے ۔ اس موقع پر رفیق بھرگڑی،چوہدری احسان الحق، چوہدری منیراحمد، اسحاق گورچانی، حسیب کانہیوں نے بھی اظہارخیال کیا۔