صدر مملکت اور وزیراعظم کی جانب سے قوم کو عیدالاضحٰی کے موقع پر مبارک باد

 صدر مملکت اور وزیراعظم نے قوم کو عیدالاضحٰی کے موقع پر مبارک باد دی، انہوں نے قوم سے ایس او پیز کے ساتھ عید منانے کی اپیل کی ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا وبا نے تمام انسانیت کو کسی نہ کسی طرح متاثر کیا، عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ اس وقت پوری دنیا کورونا وبا کےعالمی امتحان سے گزررہی ہے، اللہ تعالیٰ اپنے برگزیدہ بندوں کو مختلف امتحانات میں ڈال کر آزماتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ حضرت ابراہیمؑ، حضرت اسماعیلؑ کے ایثار اور قربانی کی یاد تازہ کرتی ہے، عید پرغریبوں اورضرورت مندوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں، دُعا ہے بابرکت موقع عالم اسلام اورپاکستان کے لیےخوشیوں کا باعث بنے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید پر پاکستانی قوم اور عالم اسلام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک اس میں قربانی کا جذبہ نہ ہو۔ ملکی معیشت درست سمت پر آ چکی ہے، پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے نتیجے میں معاشی اعداد وشمار حوصلہ افزا ہیں، وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کے شانہ بشانہ کھڑا ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن