وزارت داخلہ شیخ رشید نے افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا ہونے پر کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ اغوا کا مطلب کیا ہوتا ہے، آپ کہہ سکتے ہیں کہ یہ لاپتہ ہونے کا کیس ہے۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چند گھنٹوں کے لیے افغان سفیر کی بیٹی لاپتہ ہوئی تھیں اور 4 ٹیکسیوں کو تبدیل کیا گیا ہے مطلب لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر واقعی کسی کو ان سے مسئلہ ہے تو وہ آ کے شناخت کریں۔بھارت کی صورتحال سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ کیا بھارت میں کرائم نہیں ہے ؟ بھارت میں کورونا وائرس کو بھی چھپایا گیا ہے۔ پاکستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا پر قابو پایا گیا ہے۔
داسو واقعہ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری ایجنسیاں تفتیش کر رہی ہیں اور مزید یہ کہ وزارت خارجہ اس کو زیادہ بہتر بتا سکتی ہے۔سیاسی امور پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز کشمیر میں جو زبان استعمال کر رہی ہیں وہ مودی کے نہیں بلکہ عمران خان کے خلاف ہیں۔ میں نے کبھی مریم نواز کے خلاف ایسے الفاظ استعمال نہیں کیے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں انویسٹیگیشن کا انچارج ہوں۔ ہم نے خود رات دو بجے ایمبیسی جا کر ان کی تحریر جمع کی ہے۔ تمام لوگوں سے کہتا ہوں جاگتے رہیں چاکو چوبند رہے۔ اس ہایبرڈ وار کو ہمارے نوجوان شکست دیں گے۔