وزیرداخلہ شیخ رشید سے چینی سفیر کی ملاقات, پاک چین تعلقات میں کوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی

Jul 21, 2021 | 21:51

ویب ڈیسک

 وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ہے جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات پر تبادل خیال کیا گیا۔ فریقین نے عزم ظاہر کیا کہ پاک چین تعلقات میں کوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ چینی سفیر نونگ رونگ نے داسو ہائیڈرو پاور بس حادثہ سے متعلق جاری تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔چینی سفیر نونگ رونگ عید کی مبارکباد دینے کیلئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی رہائشگاہ پہنچے۔ دونوں رہنماؤں نے پاک چین دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ چینی سفیر نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ نے چینی سفیر سے داسو بس حادثے میں جاں بحق چینی ورکرز کیلئے تعزیت کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں