جعفرآباد (نامہ نگار)ہاکستان مسلم لیگ فنکشنل بلوچستان کے صوبائی صدر میر مشرف علی خان کھوسہ نے کہا ہے کہ سندھ میں موجودہ کشیدگی کسی بڑے حادثے کو جنم دے سکتی ہے۔ انہوں نے کہا پاکستانمیںبسنے والوں کے حقوق مساوی ہیں‘ سندھ میں لسانی فسادات دشمن ملک کی سازش ہو سکتی ہے اس کی گہرائی تک جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھی پشتون آپس میں بھائی بھائی ہیں ان کے درمیان خلیج پیدا کرنے والے ملک اور قوم کے دشمن ہیں ان کی سازش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے۔
سندھ میں لسانی فسادات بڑے سانحے کا پیش خیمہ:مشرف خان کھوسہ
Jul 21, 2022