ضمنی انتخابات میںبدترین شکست حکمران اتحاد کو ہضم نہیں ہورہی:خالدعزیزلون

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف گوجرانوالہ سٹی کے صدر خالدعزیزلون نے کہا کہ ضمنی انتخابات میںبدترین شکست حکمران اتحاد کو ہضم نہیں ہورہی، حکمران اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے پی ٹی آئی کے ممبران کودبانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن تحریک انصاف کے ممبران وفادار اور عمران خان کے سپاہی ہیں 22جولائی کو مسلم لیگ ن کی حکومت اورسیاست کو ختم کردیا جائے گا خالد عزیز لون نے کہا کہ تحریک انصاف ملک گیر عوامی جماعت بن چکی ہے پنجاب میں شاندار کامیابی کے بعد سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں بھی سرپرائز دیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن